تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا،8مئی: پہلگام میں بھارتی فوج پر گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کا بھارت نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ حملے کے 15 دنوں کے اندر، ہندوستانی فوج نے میزائل حملوں میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس جوابی کارروائی کے بعد شمالی بنگال میں ہند-بنگلہ دیش سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اب پہلے سے زیادہ چوکس ہے اور فوجیوں کی تعیناتی بھی بڑھا دی گئی ہے۔شمالی بنگال کی 936 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ نیپال اور بھوٹان کو بھی چھوتی ہے۔ ان علاقوں میں سیکورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی تھی لیکن اب ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہند-نیپال سرحد پر ایس ایس بی کی تعیناتی میں بھی اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر پانی ٹنکی اور ‘ چکن نیک’ جیسے حساس علاقوں میں۔