تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
15 طلبہ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کیا
پٹنہ، 15 مئی ؍ الحراء گائڈنس سنٹر ، شاہ گنج کے طلباء نے سی بی ایس ای کے تحت منعقدہ 10ویںکے بورڈ امتحان میں شاندار نتائج حاصل کرکے اسکول اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس سال 95% طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جس میں دو طالب علم طفیل ریاض اور محمد رافع نے باالترتیب اردو اور سائنس کے مضامین میں100% نمبرات حاصل کیے۔ خاص طور پرطفیل ریاض نے96.4%کے ساتھ گائڈنس سنٹر میں اوّل پوزیشن حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا رب کریم کے حضور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ اپنے والدین اور اساتذہ سے منسوب کیا۔ گائڈنس سنٹر انتظامیہ نے تمام کامیاب طلباء اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال بھی سنٹرکے طلبہ و طالبات نےگزشتہ سالوں کی طرح ریکارڈ کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔15 طلبا نے بورڈ میں اچھا پوزیشن اپنے نام کیا۔یہ بھی واضح رہے کہ 35طلبہ میں سے 33نےنمایاں کامیابی حاصل کی۔سنٹر ٹاپرزکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
پہلی پوزیشن: طفیل ریاض,96.4%، چھٹی پوزیشن: صاحبہ حیات86.4%
دوسری پوزیشن: محمد رافع ,95.8%، ساتویںپوزیشن: محمد مشرف خان85.8%
تیسری پوزیشن: رقیہ کریم 95.4%، آٹھویں پوزیشن:محمد ریان اختر 85.6%
چوتھی پوزیشن: عذرا نگار ,87.4%، نویں پوزیشن: فرحان اخلاق 84.6%
پانچویں پوزیشن: صدف فاطمہ,86.6%، دسویں پوزیشن: محمد توصیف سراج 82.2%
7بچوں نے انگریزی میں90%سے زائد، 13بچوں نے اردو میں90%سے زائد، 4بچوں نے ریاضی میں90%سے زائد، 6بچوں نے سائنس میں90%سے زائد، 8بچوں نے سوشل سائنس میں90%سے زائد نمبر حاصل کیے۔ سنٹر کےتین بچوں نےمجموعی طور پر 90% سے زائد نمبرات حاصل کیے، جبکہ 28بچوں کے 60 سے 90 کے درمیان نمبرات آئے۔21 بچوں نے انگریزی میں80%سے زائد، 24بچوں نے اردو میں80%سے زائد، 5بچوں نے ریاضی میں80%سے زائد، 15بچوں نے سائنس میں80%سے زائد، 18بچوں نے سوشل سائنس میں80%سے زائدنمبرات حاصل کیے۔
سنٹر کے ڈائرکٹر نے طلباء کی محنت اور اساتذہ کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے طلباء کی مستقل مزاجی، اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کے تعاون کا ثمرہ ہے۔ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ یہ بچے مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔سنٹر کے تمام اساتذہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اورزور دیا کہ اس کامیابی میں ان کی رہنمائی ،کلیدی رہی۔ اساتذہ نے جدید تعلیمی تکنیکوں اور مہینوں کی مشق سے طلبہ کو تیار کیا۔اس موقع پر ایک طالب علم نے اپنے احساس کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ میرے اساتذہ نے ہر مشکل میں میری مدد کی جس سے مجھے مضامین کو سمجھنے میں مدد ملی۔سنٹر کے پرنسپل نے بتایا کہ طلبہ کو ہفتہ وار ٹیسٹ اور کاؤنسلنگ سیشنز کے ذریعہ سالوں بھر تیار کیاگیا۔الحراء پبلک اسکول کے ڈائرکٹرڈاکٹر نذیراحمد اور پرنسپل سید ندیم احمد نےاللہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور تمام طلبا وطالبات اوران کے والدین و گارجین حضرات کو اپنے پیغام میں کہا ’’یہ کامیابی نہ صرف طلبہ بلکہ سنٹر کے پورے تعلیمی نظام ،اساتذہ اور بچوں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ استاد کی عزت اور محنت ہی معاشرے میں علم کا وقار بڑھاتی ہے۔