متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا

تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دبئی، 24 مئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے لوگ گرمی سے جھلسنے لگے ہیں۔ جمعہ کے روز یہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کو تجاوز کر گیا۔ حالانکہ آسمان صاف ہے۔ متحدہ عرب امارات جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس کی سرحد عمان اور سعودی عرب کے ساتھ ملتی ہے۔ جھلستے صحرا میں اچانک پارہ بڑھنے سے ہر کوئی حیران اور پریشان ہے۔
گلف نیوز کے مطابق ابوظہبی کے الشاومیخ میں جمعہ کو درجہ حرارت 50.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ جمعہ کو سال کا اب تک کا گرم ترین دن رہا۔ درجہ حرارت میں اچانک اضافے سے روزگار اور کام کرنے والے افراد کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ باہر نکلتے ہی اپنی جلد میں جلن محسوس کر رہے ہیں۔ ساحلی علاقوں میں نمی میں اضافے اور ہلکی ہواؤں کے درمیان لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔