تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 مئی: پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت ہند نے پاکستان کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وہاں سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے درآمدات پر پابندی قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے مدنظر لگائی گئی ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارن ٹریڈ پالیسی 2023 میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا گیا ہے، اس شق کے تحت پاکستان سے کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ درآمدات یا ٹرانزٹ پر اگلے احکامات تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی سے کسی بھی چھوٹ کے لیے حکومت ہند سے منظوری درکار ہوگی۔