تاثیر 13 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 13 مئی: امریکہ کی کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی کے دو ہندوستانی طلبا 10 مئی کی صبح لنکاسٹر کاؤنٹی میں پنسلوانیا ٹرن پائیک پر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانے نے سوگوار خاندانوں کو مدد کا یقین دلایا ہے۔ حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔
گلف نیوز کے مطابق، مقامی میڈیا رپورٹس میں مرنے والوں کی شناخت 23 سالہ سورو پربھاکر اور 20 سالہ مانو پٹیل کے طور پر ہوئی ہے۔ پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق یہ حادثہ ریڈنگ انٹرچینج کے قریب بریک ناک ٹاون شپ میں مائل پوسٹ286.5 کے قریب صبح 7:08 بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق کار سڑک سے اتر گئی۔ پہلے گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی اور پھر پل سے ٹکرانے کے بعد رک گئی۔ ایمرجنسی ٹیم نے کار چلا رہے پربھاکر اور پچھلی سیٹ پر بیٹھے پٹیل کو مردہ پایا۔ حکام کے مطابق کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھا ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔ اسے مقامی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔