تاثیر 31مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 31/ مئی (تاثیر بیورو) ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر آج کلکتہ میں معروف فٹنس ادارہ سومن ورک آؤٹ کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ انسدادِ تمباکو ریلی کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس بار ریلی کا عنوان “جیسے بھارت دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ویسے ہی تمباکو اور موٹاپے کی بھی کریں” تھا، جس کا مقصد عوام میں تمباکو نوشی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی کے خلاف شعور بیدار کرنا تھا۔
یہ ریلی صبح کے وقت رانی راش مونی روڈ سے شروع ہو کر تاریخی عمارت وکٹوریہ میموریل تک پہنچی۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، سماجی تنظیموں کے نمائندے، فٹنس ماہرین اور بڑی تعداد میں عام شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔