تاثیر 23 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بجنور، 23 مئی :نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران دکان پر سامان خریدنے پہنچے نوجوان کے پیرمیں گولی لگنے سے آس پاس کے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ آج صبح 7.30 بجے کے قریب پیش آیا جہاں مراد آباد روڈ پر کرشنا ڈگری کالج کے قریب نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ خود کو بچانے کے لیے ایک گروپ کا نوجوان کرانہ کی دکان میں گھس گیا جہاں ریتک سینی اپنا موبائل چارج کروانے آیا تھا۔ دکان کے مالک پنکج سینی نے بتایا کہ ایک گروپ کے دو نوجوانوں کے ہاتھوں میں پستول تھے۔ دکان میں داخل ہونے والے نوجوانوں پر چلائی گئی گولی ریتک سینی کے پیر میں لگی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔