طیارہ حادثے میں وڈودرا کے 24 مسافروں کی موت، 18 خواتین، 5 مرد اور ایک ڈھائی سالہ بچی

تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وڈودرا، 13 جون:احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں وڈودرا شہر کے 24 مسافروں کی موت ہو گئی۔ ان میں 18 خواتین، 5 مرد اور ایک ڈھائی سالہ لڑکی شامل ہے۔
اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے بھاویک مہیشوری نامی نوجوان کی ابھی دو دن پہلے ہی منگنی ہوئی تھی۔ اس حادثے کے بعد ان کے اہل خانہ اور جاننے والے گہرے صدمے میں ہیں۔
لواحقین اور مقامی لوگ صبح سے ہی مہلوکین کی رہائش گاہوں پر بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ پولیس ٹیم بھی مرنے والوں کی شناخت اور تصدیق کی مسلسل کوشش کرتی رہی۔ خاندان کے بہت سے افراد احمد آباد روانہ ہوئے تاکہ وہ اپنے عزیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔