تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 03 جون : چھاؤنی کے علاقے میں واقع 39 گورکھا ٹریننگ سینٹر (جی ٹی سی) کیمپس میں آج صبح کے وقت حب الوطنی کے جذبے کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملا، جب اگنیور جوانوں کے مارچ کرتے قدموں نے پورے ماحول کو حب الوطنی سے بھر دیا۔ بیچ نمبر اے بی 005/24 کے تحت 197 اگنیور جوانوں نے 31 ہفتوں کی سخت اور نظم و ضبط کے ساتھ فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں قومی خدمت کا حلف لیا۔ تقریب میںجوانوں کا عزم، نظم و ضبط اور لگن صاف نظر آرئی ۔
گورکھا ٹریننگ سینٹر نوجوانوں کو مضبوط، ذہنی طور پر چست، سخت اور جنگ کے لیے تیارفوجیوں میں تبدیل کرنے اور ان کی صلاحیت سازی میں بہترین ہیں۔ اس کے بعد ان فوجیوں کو ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے فعال فیلڈ علاقوں میں آپریشنل یونٹوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔ اس پریڈ کا مشاہدہ وارانسی کے بہادر فوجیوں، سابق فوجیوں اور معززین کے والدین نے کیا۔ یہ حقیقی معنوں میں فوجی مشقوں کی ایک بے عیب پیشکش تھی۔ تربیت پانے والوں نے اپنی درستگی اور نظم وضبط سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ جب جوانوں کے دستے نے سلیوٹنگ ڈائس کے سامنے اپنے ہتھیار پیش کیے تو ان کا زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا۔