تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گیاجی،05جون:بہار کے گیا ضلع کے آمس تھانہ علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک مامو نے اپنی 11 ماہ کی بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد آمس تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔
معلومات کے مطابق ملزم لڑکی کا چچازاد مامو ہے، جس نے یہ گھناؤنا فعل کیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر آمس کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی حالت اب قابو میں ہے اور ڈاکٹر اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ واقعہ رات 8 بجے کا بتایا جاتا ہے جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈائل 112 کی پولیس ٹیم صرف 5 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو لے کر اسپتال پہنچی۔ اس فوری کارروائی کی وجہ سے بچی کو بروقت علاج مل سکا جس کی وجہ سے اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ جس کے بعد آمس تھانہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔