تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 03 جون: ورلڈ بائیسکل ڈے کے موقع پر منگل کو لہورابیر سے سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی اور واپس لہورابیر تک سائیکل ریلی نکالی گئی۔ اے ٹی ایس کے ڈپٹی ایس پی وپن رائے نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ این ڈی آر ایف کے جوانوں کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیموں کے طلباء نے بھی اس سائیکل ریلی میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
سائیکل ریلی میں شامل لوگوں نے لوگوں کو سائیکل چلانے کے ماحولیات اور اس کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔ واضح ہوکہ ’ورلڈ بائیسکل ڈے‘ ہر سال 3 جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ سائیکلنگ صرف ایک ورزش نہیں ہے بلکہ فٹ رہنے اور تناؤ کو کم کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ سائیکل چلانے سے جسمانی نشوونما میں بہت مدد ملتی ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، پٹھے بناتا ہے اور دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائیکل چلانے سے ارتکاز بڑھتا ہے، خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے اور تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔