تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 13 جون:کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کواین آئی او ایس سے ڈی ایل ایڈ (ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن) پاس کرنے والے امیدواروں کے تعلق سے بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایسے امیدوار سال 2022 کے پرائمری ٹیچر کی بھرتی کے عمل میں بھی حصہ لے سکیں گے۔
جسٹس سوگتا بھٹاچاریہ نے جمعہ کو سماعت کے دوران حکم دیا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) سے ڈی ایل ایڈ پاس کرنے والے اہل امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو ایک اضافی میرٹ لسٹ تیار کرنی ہوگی۔ اس کی بنیاد پر بھرتی کے عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔