تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ)فضاامام):- بہار انجمن بہار اور جھارکھنڈ میں رہنے والے معاشی طور پر کمزور بچوں کی مدد کرنے کے لیے کام کرتی ہے اور منصوبہ بناتی ہےـ جو طلباء وطالبات مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، میٹرک کے بعد انہیں ڈپلومہ انجینئرنگ، پیرامیڈیکل کورس وغیرہ فراہم کرا کے اپنے پیروں پر کھڑے ہو جانے میں پوری تعاون کرتی ہے ـ بہار انجمن دمام خوبر چیپٹر کے سربراہ محمد فیض الدین نے یہ بات متھیلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے اپنے ذاتی دورے کے دوران طلباء وطالبات سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر محمد فیض الدین کے ساتھ بہار انجمن دمام خوبر چیپٹر کور کمیٹی رکن باشندے پنچوبھ ضلع دربھنگہ محمد کلیم الدین کا شال اور یادگاری نشانات سے استقبال کیا گیا۔ محمد فیض الدین اور محمد کلیم الدین نے مشترکہ طور پر تمام اساتذہ سمرن میڈم، امت منڈل، اوم پرکاش، رگھوناتھ کمار اور سنٹر ہیڈ گوپی کشن سے تعلیمی معیار اور طلبہ وطالبات سے تفصیلی استفسار کیا۔ متھیلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے دونوں مہمانوں کا تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آپ لوگ معاشرے کی ترقی کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں جس کے لیے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

