تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نیویارک، 03 جون:پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل بھارت اور پاکستا کے درمیان کشیدگی کے مستقل حل کے لیے ضروری شرط ہے۔ نو رکنی پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول نے ایک چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ بندی سے مستقل امن قائم ہونا چاہیے۔ پاکستان کے دنیا نیوز ٹی وی چینل نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے حوالے سے یہ خبر نشر کی ہے۔
بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کیے بغیر کوئی مستقل حل ممکن نہیں۔ بلاول نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ اس سلسلے میں انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو ہموار بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔