غزہ کے شہر جبالیا میں بم دھماکہ، تین اسرائیلی فوجی ہلاک، دو زخمی

تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ پٹی، 03 جون: شمالی غزہ کے شہر جبالیا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف) کے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ ان کی شناخت اسٹاف سارجنٹ لیور اسٹین برگ، اسٹاف سارجنٹ اوفیک برہانہ اور اسٹاف سارجنٹ عمر وین گیلڈر کے طور پر کی گئی ہے۔ آئی ڈی ایف نے منگل کی صبح اس کا اعلان کیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ پیر کو جبالیا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں اسٹاف سارجنٹ لیور اسٹین برگ (20) بھی ہیں۔وہ پیٹا ٹکوا کا ایک جنگی طبیب تھے۔ اسٹاف سارجنٹ اوفیک برہانہ (20)، یاونے کا ایک جنگی طبیب اور اسٹاف سارجنٹ عمر وین گیلڈر (22)، مالے ادومیم کے اسکواڈ کمانڈر تھے۔ تینوں فوجی گیوتی بریگیڈ کی روٹیم بٹالین میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ غزہ میں نویں بکتر بند بٹالین کی ایک پلاٹون میں تعینات تھے۔