برندا کرت شیبو سورین سے ملنے دہلی کے سر گنگا رام اسپتال پہنچیں

تاثیر 28 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 28 جون: سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر کامریڈ برندا کرات جے ایم ایم لیڈر شیبو سورین کو دیکھنے دہلی کے سر گنگا رام اسپتال پہنچیں۔ انہوں نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور یقین ظاہر کیا کہ شیبو سورین جلد صحت یاب ہو کر جھارکھنڈ واپس آ جائیں گے۔ موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور کلپنا سورین سے بھی ملاقات کی۔ یہ اطلاع سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری پرکاش وپلو نے ہفتہ کو دی۔