تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کیو ہل (بارباڈوس)، 21 جون: جنوبی افریقہ کی اوپنر تزمین برٹس نے شاندار بلے بازی کی اور کیریئر کی بہترین ناٹ آوٹ 98 رن کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جمعہ کو خواتین کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 رن سے بڑی جیت دلائی۔
برٹس نے یہ اننگز صرف 63 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے کھیلی۔ ان کی کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ نے پہلیبلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 183 رن بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر صرف 133 رن بنا سکی۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والے جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کپتان لورا وولوارڈٹ اور تجربہ کار ماریزان کیپ پانچ اوورز کے اندر ہی پویلین لوٹ گئیں، دونوں وکٹیںجواں سال گیندباز جہزارا کلاکسٹن نے حاصل کیں۔ تاہم اس کے بعد برٹس اور ناڈین ڈی کلارک نے تیسری وکٹ کے لیے 71 رن کی تیز شراکت کی۔ ڈی کلرک 21 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔