تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بکسر، 21 جون : بہار کے بکسر میں اسکارپیو گنگا ندی میں گر کر ڈوب گئی۔ اس واقعے میں 4 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ تین تھانوں کی پولیس اسکارپیو میں سوار لوگوں کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ گاڑی کونکالنے کے لیے کرین بلانی پڑی۔ واقعہ ٹاؤن تھانہ علاقہ کے ویر کنور سنگھ پل پر پیش آیا۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ٹاؤن تھانہ انچارج منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک اسکارپیو گنگا ندی میں گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ راحت اور بچاؤ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے اس بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔پولیس کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹاون تھانہ، صنعتی تھانہ اور گنگا پل تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔