وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یوگا کے بین الاقوامی دن پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 21 جون: آج بروز ہفتہ یوگا کا عالمی دن ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر ریاست اور ملک کے لوگوں سمیت دنیا کے تمام یوگا سے محبت کرنے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگی میں یوگا کو اپنانے کا عہد کریں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا سواستھیم سرودا یوگین۔ بین الاقوامی یوگا دن پر ریاست کے تمام لوگوں اور یوگا کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہندوستان کی رشی روایت نے دماغی اور روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے یوگا کا علم فراہم کیا۔ ہردل عزیزوزیر اعظم جناب @narendramodi جی نے عالمی بہبود کے لیے بین الاقوامی سطح پر یوگا کے جذبے کو بیدار کرکے عالمی بھائی چارے کے احساس کو مضبوط کیا ہے۔ آئیے، ہم سب یوگا کو اپنی زندگی کا اٹوٹ حصہ بنائیں اور’’صحت مند ہندوستان – مضبوط ہندوستان‘‘ میں اپنا تعاون دیں۔