وزیر اعلیٰ نے میٹھا پور-مہولی-پن پن پروجیکٹ ایلیویٹیڈ/ایٹ گریڈ سڑک کا افتتاح کیا

تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 16 جون:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ ضلع کے بھوپتی پور میں منعقد پروگرام کے مقام سے میٹھا پور-مہولی-پن پن پروجیکٹ کے تحت 1105 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ بھوپتی پور سے پن پن (این ایچ۔22) تک ایلیویٹڈ/ایٹ گریڈ سیکشن کا افتتاح کیا۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس راستے کی تعمیر سے لوگوں کو گیاجی، جہان ا?باد، ارول، اورنگ آباد اور راجگیر جانے میں آسانی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اب جنوبی بہار کے مختلف اضلاع میں آنا جانا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نتیش نے کہا کہ یہ ایلیویٹیڈ سڑک پٹنہ کو جام سے پاک بنانے اور شہر کے ٹریفک نظام کو ہموار بنانے میں بہت مفید ثابت ہوگی۔ اس ایلیویٹیڈ سڑک کے شروع ہونے سے راجدھانی کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو ٹریفک میں کافی سہولت ملے گی اور آنے جانے میں وقت کی بچت ہوگی۔