ڈی آئی جی نے پولیس لائن کا کیا اچانک معائنہ انتظامات کا لیا تفصیلی جائزہ

تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی، (مظفر عالم )
ڈی آئی جی (ترہوت ریجن) نے  سیتامڑھی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس فورس کے کام کرنے کے انداز، نظم و ضبط، صفائی کے نظام، اسلحہ کی حالت، گاڑیوں کے حالت کا بہت ہی سنجیدگی سے جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد ڈی آئی جی نے زونل انسپکٹر اور پولیس افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کی جس میں مختلف انتظامی اور سیکورٹی سے متعلق پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ وہ نظم و ضبط، جلد بازی اور عوام کے تئیں حساسیت برقرار رکھیں۔ ڈی آئی جی نے پولیس اہلکاروں کی سہولیات، تربیت اور وسائل کی دستیابی کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر امن و امان اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو ہر سطح پر چوکس اور متحرک رہنا ہو گا۔اس معائنہ کو ضلع میں پولیس انتظامیہ کے احتساب اور شفافیت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔