تاثیر 28 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ،(فضاامام):جناب کوشل کمار، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دربھنگہ ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کے لیے حاصل کی گئی زمین کا سائٹ پر معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے اسسٹنٹ انجینئر، رورل ورکس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے ساتھ تال میل قائم کریں تاکہ ایکوائر شدہ اراضی میں پڑنے والی دیہی سڑک کے لیے متبادل سڑک بنائی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کی لاجسٹکس کے لیے اضافی 50 ایکڑ اراضی کے لیے سائٹ کا دورہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر مسٹر بلیشور پرساد، اسسٹنٹ انجینئر رورل ورکس ڈپارٹمنٹ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔