تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 19 جون: این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم رانچی اور پٹنہ میں چھاپے مار رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ای ڈی کی ٹیم رانچی کے بریاتو اور پٹنہ کے کئی مقامات پر پہنچی اور تلاشی لے رہی ہے۔ای ڈی کی ٹیم این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں گرفتار ماسٹر مائنڈ سنجیو مکھیا کے رشتہ داروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپہ این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں منی لانڈرنگ کے سلسلے میں مارا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے سی بی آئی کی طرف سے درج کیس کی بنیاد پر ای سی آئی آر تیار کرنے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 5 مئی 2024 کو این ای ای ٹی امتحان کے بعد پیپر لیک ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔ اس معاملے کی جانچ سب سے پہلے پٹنہ کے اکنامک آفنس یونٹ نے شروع کی تھی۔ بعد میں یہ کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا۔