بہار کانسٹیبل بھرتی گھوٹالہ میں ای ڈی نے کئی ریاستوں میں چھاپے مارے

تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 جون: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بہار میں 2023 کے دوران کانسٹیبلوں کی بھرتی میں مبینہ گھوٹالے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں آج کئی ریاستوں میں تقریباً ایک درجن مقامات پر چھاپے مارے۔ذرائع نے بتایا کہ بہار میں 2023 کے دوران کانسٹیبلوں کی بھرتی میں مبینہ گھپلے کے سلسلے میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت کئی ریاستوں میں چھاپے مارے ہیں۔یہ کارروائی پٹنہ، بہار کے نالندہ، جھارکھنڈ کے رانچی، اتر پردیش کے لکھنؤ اور مغربی بنگال میں کولکاتا میں کم از کم ایک درجن مقامات پر جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس مبینہ گھوٹالے کے ماسٹر مائنڈ 2024 کے نیٹ یوجی پیپر لیک اسکام کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔