بائک سے گر کر خاتون ٹیچر زخمی حالت تشویش ناک ڈی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر 22 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے اتربیل بشن پور سڑک پر ارئی میں بائک سے گر کر ایک خاتون ٹیچر شدید طور سے زخمی ہو گئی بے ہوشی حالت میں اسے علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک دیکھ کر ابتدائی علاج کے بعد ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے انچارج میڈیکل افیسر ڈاکٹر پریم چند نے اس کی حالت تشویش ناک بتائی ہے ٹیچر مڈل اسکول بڑھولیا سے اپنے رہائش گاہ سنگھواڑہ بائک سے لوٹ رہی تھی گوپال گنج ضلع کے بہکنٹ پور تھانہ کے ریوتی گاؤں باشندہ بتائی گئی ہے ان کے ساتھ ایک ٹیچر و ایک خاتون ٹیچر نے بتایا کہ اسکول بند ہونے کے بعد ٹیچر بائک پر پیچھے بیٹھ کر سنگھواڑہ اپنے رہائش گاہ پر جا رہی تھی جیسے ہی ارئی کے پاس بائک پہنچی کی تیز بارش شروع ہو گئی آس پاس گھر نہیں ہونے کی وجہ سے ٹیچر نے چلتی بائک پر  ہی  اپنی چھتری کھو لی ہوا کے تیز جھونکا کی وجہ سے  وہ بائک سے نیچے گر گئی جس سے پیشانی کے پیچھے حصے میں شدید چوٹ لگ گئی ناک و منہ سے خون آنے کے ساتھ وہ موقع پر بے ہوش ہو گئی موقع پر پہنچے مقامی لوگ و دیگر ٹیچر نے انہیں علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال پہنچایا جہاں سے ڈاکٹر نے اسے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا