تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
50 لاکھ سے زائد كا مالی نقصان
فائر بریگیڈ ٹیم و مقامی لوگوں نے آگ پر پایا قابو
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ واقع نگر پنچایت بھرواڑہ کے گدڑی بازار میں آتش زدگی کے واقعیہ میں کپڑا ، ریڈی میڈ، سنگار ، لہٹھی ، کا پانچ دوکان جل کر راکھ ہو گیا اس واقعیہ میں پچاس لاکھ سے زائد کا مالی نقصان بتایا جاتا ہے بدھ کی دیر شب 11 بجے بجلی کے شارٹ سرکٹ سے پربھا ت کمپلیکس احاطے کے پانچ دوکان و ایک بائک کو آگ نے اپنے آغوش میں لے لیا جسکے سبب دوکان میں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا سمری تھانہ و دربھنگہ سے فائر بریگیڈ گاڑی سمیت بھرواڑہ نگر پنچایت کے پانی ٹینکر سے آگ کی تیز شعلوں پر قابو پایا گیا ذرائع کے مطابق بدھ کی شب سب سے پہلے ترشا سنگار واٹیکا سے آگ کے تیز شعلوں نے دھمال لہٹھی سینٹر بے بی سنگار واٹیکا ، نیو ساری کلیکشن و ادیبہ ریڈی میڈ دوکان کو اپنی آغوش میں لے کر آگ نے ہولناک منظر اختیار کر لیا آگ کے تیز شعلوں کو دیکھ کر آس پاس کے تاجر و مقامی لوک گھر سے بالٹی میں پانی لیکر دوڑ پڑے لکین آگ کا ہولناک منظر دیکھ کر سب بے بس نظر آرہے تھے تب جنریٹر کی مدد سے سمرسبل پانی پمپ چالو کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تین چھوٹی و دو بڑے ٹینکر سمیت نگر پنچایت بھرواڑہ کا مینی پانی ٹینکر سے پانی کا استمعال کر آگ کے شعلے کو کم تو کیا لکین جب تک سب کچھ جل کر خاکستر ہو چکا تھا جائے وقوع پر پہنچے ریڈی میڈ دوکان دار شکیل احمد و سنگار واٹیکا کے مالک راجیش کمار مشر اپنے آنکھوں کے سامنے آگ کا ہولناک منظر دیکھ کر بے ہوش ہو گئے تھانہ صدر رنجیت کمار چودھری نے دونوں کو سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا دوکان دار عقیل احمد ، رام کمار ، نے بتایا کہ روز مرہ کی طرح دس بجے رات کو دوکان بند کر اپنے اپنے گھر چلے گئے تھے آگ لگنے کی اطلاع پر جب پہنچے تو دوکان کے اندر کا فرنیچر ، سامان ، نقد رقم سب کچھ جل کر خاکستر ہو چکا تھا ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں پچاس لاکھ سے زائد کا مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے وہیں نیر ج ساہ کی نئی بائک ہونڈا سائن 160 سی سی آگ کی زد میں آکر جل کر راکھ ہو گئی

