گوہاٹی میں چار افغان شہری گرفتار

تاثیر 22 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 22 جون: گوہاٹی پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دارالحکومت کے ہاتھیگاؤں تھانہ علاقے میں ایک مہم چلائی اور چار افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ ہاتھیگاؤں تھانہ علاقے میں لٹل فلاور اسکول کے قریب کرائے کے مکان میں چلائی گئی مہم کے دوران چار افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان شہریوں کی شناخت امان خان، رضوان خان، یوسف ظہیر اور آصف رانا کے نام سے ہوئی ہے۔پکڑے گئے چار افغان شہری گوہاٹی میں کرائے کے مکان میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ ان کے پاس ہندوستان میں رہنے کے لیے درست دستاویزات نہیں تھیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔