تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 15/ جون (تاثیر بیورو) بنگال کی باہمت، باصلاحیت اور کامیاب خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے “ریڈ وائن بنگناڑی سمان 2025” کا چوتھا سالانہ ایوارڈ شو گزشتہ روز کولکتہ کے آئی سی سی آر آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس یادگار موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 18 ممتاز خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں جن نمایاں شخصیات کو سمان دیا گیا، ان میں، پنچالی منشی، آفیسر اور محکمہ محصول، حکومتِ کی جوائنٹ کمشنر، انامیکا سہہ، بنگالی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز سینئر اداکارہ، معروف ٹی وی و فلمی اداکارہ، سواگتا لکشمی داس گپتا، کلاسیکی اور جدید گلوکارہ، چَیِتی گھوشال، اسٹیج اور فلم کی ممتاز اداکارہ شامل تھے۔ سماجی خدمت، تعلیم، طب، ادب اور کاروبار کے میدان میں خدمات انجام دینے والی 13 دیگر خواتین کو بھی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ تقریب کے دوران، انامیکا سہہ کو جوائنٹ کمشنر انوپم ہلدار اور ماڈل و اداکارہ سَاتھی سرکار نے سمان پیش کیا۔ اس موقع پر انوپم ہلدار نے کہا کہ “انامیکا جیسی عظیم فنکارہ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔” جبکہ پنچالی منشی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میری کامیابی کے پیچھے میرے شوہر انوپم ہالدار کی حمایت اور حوصلہ افزائی شامل ہے۔ وہ نہ صرف میرے ہم سفر بلکہ میرے اصل محرک بھی ہیں۔”