بہار میں سرکاری نوکری میں جعلسازی، باپ کو ہی مار ڈالا، ماں بیٹے پر ایف آئی آر درج

تاثیر 26 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ،26جون:بہار کے دربھنگہ میں ایک بڑا فرضی واڑہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیٹے نے سرکاری نوکری کے لالچ میں اپنے والد کے جیتے جی موت کا سرٹیفکیٹ بنوا لیا۔ وہ اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر انوکمپا پر نوکری حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن یہ معاملہ منگل کے روز ضلع انو کمپا کمیٹی کی میٹنگ کے دوران سامنے آیا۔میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ زندہ ملازم کو مردہ قرار دے کر اس کے بیٹے نے سرکاری نوکری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن جب مردہ قرار دینے والا ملازم ضلع دفتر میں پیش ہوا تو سارا فراڈ بے نقاب ہوگیا۔ ڈی ایم کوشل کمار نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔