سارنڈہ میں موسلا دھار بارش سے تباہی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا

تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مغربی سنگھ بھوم، 30 جون:سارنڈہ اور لوہانچل کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے سارنڈہ کی اونچی پہاڑیوں سے بہنے والے پانی نے اب نچلے علاقوں اور گووا، بڑا جامدا شہر میں تباہی مچا دی ہے۔ پیر کو بوکنا کے پنچ مکھی مندر کے پاس کاروں ندی پر بنے لوہے کے پل پر پانی بہہ رہا ہے۔ اس راستے پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑاجامدا شہر کی صورتحال اس قدر خراب ہو گئی ہے کہ سڑکیں 4 فٹ تک پانی سے بھری ہوئی ہیں۔ بڑا جامدا فٹ بال گراؤنڈ میں سیلابی پانی سے تقریباً 20 گھر متاثر ہوئے ہیں۔