تاثیر 18 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 18 جون: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی میزبانی انگلینڈ اور ویلز کر رہے ہیں جہاں 12 جون سے 5 جولائی تک 7 معروف گراؤنڈز پر کل 33 میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ 12 جون کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ایجبسٹن میں فلڈ لائٹس میں شروع ہوگا۔ یہ زبردست میچ ایک ماہ تک جاری رہنے والے دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جس میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔