تاثیر 20 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب، 20 جون : ایران- اسرائیل فوجی تنازعہ آج آٹھویں روز میں داخل ہو گیا۔ اسرائیل کی طرف سے شروع کیے گئے فضائی حملوں کے جواب کی آگ میں جلتا ہوا ایران تباہی مچا رہا ہے۔ ایران نے بیلسٹک میزائل داغنا شروع کر دیا ہے۔ ایک اور ایرانی میزائل بئرسبع شہر کے ٹیک پارک کے قریب گرا ہے۔ اس کے بعد دھماکے اور آگ لگنے سے کافی نقصان ہوا ہے۔ یہ جگہ مائیکرسافٹ کے دفتر کے قریب ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی خبر کے مطابق ایران کا ایک میزائل بئرسبع میں گرا ہے۔ اس سے کافی نقصان ہوا ہے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف) نے شہریوں سے کہا کہ وہ بئرسبع میں اپنی پناہ گاہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ خبر کے مطابق بئرسبع شہر اور آس پاس کے شہروں میں اب بھی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو ناکارہ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔