تاثیر 23 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران،23جون:عباس عراقچی نے استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے امکان کے حوالے سے ’تمام آپشنز میز پر ہیں‘۔ایرانی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس اقدام کا حتمی فیصلہ ملک کے اعلیٰ ترین سکیورٹی ادارے کی منظوری سے مشروط ہے۔ اس آبنائے کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔ اس کے ذریعے تقریباً 20 فیصد عالمی تیل اور گیس کا بہاؤ ہوتا ہے۔
تاہم ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک نائب اور کمانڈر اسماعیل کوثری نے اتوار کے روز ینگ جرنلسٹس کلب کو بتایا کہ آبنائے کو بند کرنا میز پر ہے اور ضرورت پڑنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔