جن سوراج پارٹی بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: پرشانت کشور

تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 15 جون:بہار بدلاؤ یاترا پر نکلے جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشورنے آج مظفر پور میں کہا کہ ان کی پارٹی بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اس میں سے 90 فیصد ایسے امیدوار ہوں گے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر کانگریس میں ہمت ہے تو انہیں بہار میں اکیلے الیکشن لڑنا چاہیے۔
پریس کانفرنس میں پرشانت کشور نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف ان لوگوں کو امیدوار بنائے گی جو پہلے کسی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں رہے ہیں اور جو جن سوراج تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار بننے کے لیے لوگوں سے 21000 روپے لے کر نامزدگی کا عمل چلایا جا رہا ہے۔
پرشانت نے کانگریس-آر جے ڈی قیادت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آر جے ڈی سپریمو لالو یادو بیمار ہیں تو بہت سے لوگ تیجسوی یادو کی پیروی کرنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کسی نظریے کی نہیں موقع پرستی کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، “اگر کانگریس میں واقعی ہمت ہے تو اسے بہار میں اکیلے الیکشن لڑنا چاہیے۔” راہل کے مشہور نعرے ‘دڑو مت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہم راہل گاندھی سے بھی کہتے ہیں، ڈرو مت، اکیلے میدان میں آؤ۔ انہوں نے لالو یادو کی تصویر پر بھی بات کی جس میں وہ ڈاکٹر بھیم راو? امبیڈکر کی تصویر کے سامنے پیر پھیلا کر بیٹھے نظر آئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس پر کوئی بیان یا معافی کیوں نہیں آئی؟