تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 5 جون:نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سمپورن کرانتی دیوس کے موقع پر جمعرات کے روز لوک نائک جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت جے پی کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے جے پی تحریک کے جنگجوو?ں کو ان کے تعاون کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ ا?ج بھی کئی علاقوں میں ایسے چیلنجزہیں جو 50 سال پہلے تھے۔ این ڈی اے کی تمام پارٹیاں ان چیلنجوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا?ج ہمیں ان لوگوں کی بھی نشاندہی کرنی ہوگی جنہوں نے جے پی کے نام پر سیاست کی، لیکن سمپورن کرانتی کے نظریات کو بدعنوانی میں ڈبو دیا۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ جے پی نے غریب پسماندہ سماج سے ا?نے والے نوجوان لالو پرساد پر بھروسہ کیا تھا۔ لیکن بعد میں وہ پسماندہ مخالف کانگریس کی گود میں بیٹھ گئے۔ جے پی نے کانگریس کے دور حکومت میں پھیلی بدعنوانی کے خلاف تحریک کی قیادت کی، جب کہ اسی تحریک سے ابھرنے والے لالو پرساد نے اقتدار میں آنے کے بعد بدعنوانی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سمپورن کرانتی دیوس ہمیں جے پی کے آدرشوں کو یاد کرنے اور خود کو ان کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔