تاثیر 23 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 23 جون: دارالحکومت بھوپال میں اتوار کی رات مذہبی جلوس میں ایک دلت نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلوس میں ڈانس کے دوران جھگڑے کی وجہ سے بدمعاشوں نے نوجوان کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ دو دیگر نوجوانوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پیر کو سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ متوفی کے اہل خانہ سے ملنے حمیدیہ اسپتال پہنچے اور انتظامیہ سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔دراصل معاملہ ہنومان گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔ یووا ہندو اتسو سمیتی کی طرف سے اتوار کی رات ایک شوبھا یاترا نکالا گیا۔ جلوس سندھی کالونی سے ماتا مندر چوک تک نکالا جا رہا تھا۔ جلوس میں جب نوجوان ڈی جے پر رقص کر رہے تھے تو اچانک کچھ مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ افراتفری میں 20 سالہ یوراج بنساکر کی موت ہو گئی۔ دو دیگر نوجوان روہت سین اور سنجو ورما زخمی ہوئے۔