تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16 جون: بہار میں آسمانی بجلی نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے دو اضلاع میں 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بکسر تھانہ علاقہ کے چوسا اور راج پور تھانہ علاقے میں پیر کے روز آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پورا گاؤں صدمے میں ہے۔ مقامی گاؤں والوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو بکسر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مفصل تھانہ علاقے میں تقریباً نصف درجن لوگ گنگا ندی کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے۔ تب ہی ایک زوردار گرج چمک کے ساتھ بجلی گری۔ ایک مویشی سمیت کل 6 افراد اس کا شکار ہو گئے۔ ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک کی دوران علاج موت ہوگئی۔ متوفیوں میں متھیلیش رام (22 سال)، شری بھگوان عرف جھولا سنگھ (60 سال)، نربیت پور، ویریندر گونڈ (45 سال) شامل ہیں۔ زخمیوں میں نیرج کمار (16 سال)، امت چودھری (30 سال) اور سونو کمار (18 سال) شامل ہیں۔
متوفی وریندر گونڈ اور شری بھگوان سنگھ اپنے مویشی چرانے گنگا ندی کے کنارے گئے تھے۔ اسی دوران ان پر آسمانی بجلی گر گئی۔ تمام متوفی اور زخمی مزدور ایک ہی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
وہیں راج پور تھانہ علاقہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے گیارہ سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والے کا نام انکش کمار ولد جیون رام ہے، جب کہ زخمی کا نام اننت رام ہے، جس کا علاج جاری ہے۔ اس کی تصدیق راج پور تھانہ انچارج نے کی ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان کی موت ہوگئی، تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال میں علاج جا رہی ہے۔ واقعہ کے بعد میگھوال مٹھیا گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ متاثرہ خاندان چھوڑ کر قطار میں لگے ہوئے ہیں۔