تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 15 جون: ملک میں اختراعات اور تحقیق کو فروغ دینے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے اتوار کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کئی بڑی پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان اصلاحات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں سے محققین، سائنسدانوں اور تعلیمی اداروں کو دیرینہ رکاوٹوں سے نجات ملے گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اب یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سائنسی اداروں کے ڈائریکٹرز کو غیر جی ای ایم ذرائع سے بھی مخصوص تحقیقی آلات خریدنے کا حق حاصل ہوگا۔ اس سے پہلے، صرف سرکاری ای-مارکیٹ پلیس سے ہی خریدنا لازمی تھا، چاہے وہاں مطلوبہ چیز دستیاب نہ ہو۔