تاثیر 26 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ وقت کے اندر کام کو انجام دیں اور تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
ارریہ : ( مشتاق احمد صدیقی ) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ خصوصی گہری نظرثانی 2025 سے متعلق تفصیلی رہنما خطوط کی روشنی میں گزشتہ کل ضلع الیکشن آفس، ارریہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور تمام اسمبلی حلقوں کے ای آر اوز کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اہلیت کی تاریخ 01.07.2024 کی بنیاد پر ایک خصوصی نظرثانی پروگرام موصول ہوا ہے، جس کے تحت پولنگ مراکز کی ریشنلائزیشن اور ووٹر رجسٹریشن وغیرہ کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی، 1200 ووٹرز کے معیار کے مطابق پولنگ مراکز کی ریشنلائزیشن کا آغاز 25 جون سے کیا جائے گا اور 26/ جولائی 2025 تک جاری رہے گا اس مدت کے دوران، تصدیق، مسودہ کی فہرست کی تیاری، دعوی اعتراض وغیرہ کے کام بہتر طریقے سے ہوں گے۔ تمام حاضر افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ وقت کے اندر کام کو انجام دیں اور تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اس میٹنگ میں سینئر الیکشن انچارج کم اے ڈی ایم پی جی آر او ارریہ شری اجے کمار ٹھاکر، ڈپٹی الیکشن آفیسر ارریہ ڈاکٹر رام بابو کمار، سب ڈویژنل آفیسر ارریہ صدر، ڈی سی ایل آر ارریہ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے بشمول فاربس گنج موجود تھے۔