مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے فوجی تربیت کی شروعات

تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،03 جون: مہاراشٹر حکومت نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر میں پہلی جماعت سے طلبا کو فوجی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نظم و ضبط، حب الوطنی اور جسمانی مضبوطی جیسے اوصاف اپنا سکیں۔ یہ اعلان اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ بچوں کو نظم و ضبط سکھانے اور ان کی جسمانی و ذہنی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ابتدائی سطح پر فوجی تربیت فراہم کی جائے گی۔
بھوسے نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں میں قومی جذبہ، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور خود نظم و ضبط پیدا کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی شمولیت ایک کلیدی پہلو ہوگی۔