تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 3 جون: بہار میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا ئی ہے۔ پیر کی دیر رات شام آئی بارش کے سبب بہار کے سیوان ضلع میں سات لوگوں کی جان چلی گئی۔ متوفیوں میں دو خواتین اور ایک بزرگ سمیت کل سات افراد شامل ہیں۔
آندھی کے دوران درخت گرنے، دیوار گرنے اور چھت گرنے جیسے واقعات نے پورے ضلع میں تباہی مچا دی۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیوان صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
سیوان کے بڑہریا تھانہ علاقہ کے بہادر گاؤں میں 30 سالہ مزدور شاہد اختر کی تیز آندھی کے دوران چھت پر کام کرتے ہوئے توازن کھونے سے گر کر موت ہوگئی۔ بسنت پور تھانہ علاقہ کے بسانو گاؤں کے 55 سالہ نند کشور سنگھ پر نیم کا درخت گرنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بسنت پور تھانہ علاقہ کے وشن پورہ گاؤں میں مہوا کا درخت گرنے سے 40 سالہ علیمن بیگم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسی طرح نوی گنج تھانہ علاقہ کے واجد پور گاؤں کے 35 سالہ تاجر یوسف علی کی گاڑی پر برگد کا درخت گرنے سے موت ہو گئی۔