تاثیر 1 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نالندہ، بہار شریف یکم جون: بہار ایڈمنسٹریٹو سروس میں اہم ردوبدل کے تحت نالندہ ضلع کو نیا ضلع مجسٹریٹ ملا ہے۔ 2012 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر کندن کمار کو نالندہ کا نیا ڈی ایم مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر کا تبادلہ گیا ضلع کے ڈی ایم کے عہدے پر کیا گیا ہے۔
کندن کمار اس سے قبل نالندہ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اپنے پہلے دور حکومت میں انہوں نے اسکیموں کو بروقت نافذ کرنے، شفافیت کو برقرار رکھنے اور عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے جیسی کئی قابل ستائش کوششیں کیں۔ زمینی سطح پر اپنی سمجھ بوجھ اور انتظامی تجربے کی وجہ سے وہ ایک سلجھے ہوئے افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
کندن کمار کی واپسی کو لے کر نالندہ کے لوگوں میں مثبت توقعات دیکھی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور امن و امان جیسے اہم شعبوں میں تیزی سے بہتری کی توقع ہے۔ یہ تبادلہ صرف افسران کے عہدوں کی تبدیلی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ انتظامی معیار اور خدمات کی کارکردگی سے متعلق فیصلہ ہے۔ جو افسران گراو?نڈ سے جڑے ہوں اور مفاد عامہ کو ترجیح دیں وہ مقامی انتظامیہ کو مزید موثر بنا سکتے ہیں۔