تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 13 جون:جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور ڈی ڈی سی ممبر بانہال امتیاز احمد کھانڈے نے جموں و کشمیر کی موجودہ نیشنل کانفرنس قیادت والی حکومت کو ’کٹ پتلی سرکار‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو قائم ہوئے آٹھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن تاحال عوام سے کیے گئے وعدے محض دعوؤں تک محدود ہیں اور زمینی سطح پر کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔
امتیاز کھانڈے نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں، مگر حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وعدوں پر عمل کرے یا پھر اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفیٰ ہو، تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔