تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 13 جون:پہلگام دہشت گردانہ حملے، ممبئی ٹرین حادثے اور احمد آباد طیارہ حادثے کے تسلسل کے تناظر میں، شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان سنجے راوت نے جمعہ کو مرکز کی جانب سے اہم مسائل پر جوابدہی اور ذمہ داری سے گریز پر سخت تنقید کی۔
راوت نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا، سیاح محفوظ نہیں، مگر وزیر داخلہ امیت شاہ ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔ ممبئی میں ٹرین حادثے میں لوگ مرتے ہیں، مگر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو ذمہ داری نہیں لیتے۔ احمد آباد میں طیارہ حادثہ ہوا، لیکن شہری ہوابازی کے وزیر کنجاراپو رام موہنوت نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ انہوں نے منی پور کی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا۔ راوت، جو سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے چیف ترجمان ہیں، نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آپریشن سندور پر بیان دیتے ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔