شمال مشرق ایک اقتصادی مرکز بن سکتا ہے اگر قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کیا جائے: ہمنتا

تاثیر 27 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 27 جون:گوہاٹی کے سونا پور واقع میفیئر ریزورٹ میں جمعہ کو دو روزہ دوسری شمال مشرقی کان کنی اور معدنیات کے وزراء کی کانفرنس شروع ہوئی۔ کان کنی کی وزارت، حکومت ہند کی پہل پر منعقد کی گئی یہ کانفرنس کان کنی کے شعبے میں پائیداری اور شمال مشرق کی ترقی پر غور و فکر کر رہی ہے۔
مرکزی کوئلہ اور کان کنی کے وزیر جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر مملکت (کان کنی) ستیش چندر دوبے اور آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے اس موقع پر شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع “پائیدار کان کنی کے ذریعے شمال مشرق کو بااختیار بنانا” ہے۔