لکھنؤ میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 ہو گئی، ایک ڈاکٹر بھی متاثر

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 14 جون: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لکھنؤ میں اب تک کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سندیپ تیواری بھی کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ناساز تھے۔
پہلے انہیں لاری کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا۔ وہاں کارڈیک ٹیسٹ کے بعد انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ جانچ سے تصدیق ہوئی کہ انہیںکورونا تھا۔ ڈاکٹر سندیپ تیواری کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔