سیاسی عدم استحکام کے درمیان محمد یونس لندن دورے کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 14 جون: بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان پر سیاسی عدم استحکام کے درمیان عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس آج لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ چیف ایڈوائزر کے سینئر اسسٹنٹ پریس سکریٹری شفیق الاسلام نے بتایا کہ وہ چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ واپس آگئے ہیں۔ اس دوران پروفیسر یونس کی گزشتہ روز لندن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ایگزیکٹو صدر طارق رحمان سے ملاقات نے سیاسی تجزیہ کاروں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان عام انتخابات کے مطالبے پر عبوری حکومت کو گھیرتے رہے ہیں۔ وہ 16 سال سے لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد ان کی وطن واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق بی این پی کے قائم مقام صدر طارق رحمان نے جمعہ کو لندن کے ایک ہوٹل میں پروفیسر یونس سے ملاقات کی۔