بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت ایک گرفتار

تاثیر 28 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 29 جون: کچھار ضلع کی سلچر پولیس نے بھاری مقدار میں ہیروئن کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مہم کے دوران ضلع کچھارسے ایک اسمگلر کو ایک کلو 1.109 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ ضبط کی گئی ہیروئن کی مالیت 5.55 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں این ڈی پی ایس سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔