وزیر اعظم نے چناب ریلوے پل کا افتتاح کیا، وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

تاثیر 6 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 06 جون :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے گئے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے انجی پل کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے کٹرہ اور سری نگر کو ملانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی کٹرا ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی۔افتتاح سے پہلے وزیر اعظم نے ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ سے وابستہ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، پی ایم او میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کنتھن چناب ہالٹ پر پروجیکٹ ٹیم اور کارکنوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے اس منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔