ضلع میں بڑھتے جرائم کے خلاف راشٹریہ جنتا دل کا پُراثر احتجاج

تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی( مظفر عالم)
ضلع میں لگاتار بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف عوامی غم و غصہ اب احتجاج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ پیر کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارکنان نے ایک پُرامن مگر مؤثر انسانی زنجیر بنا کر پُراثر مظاہرہ کیا۔ اس زنجیر کے ذریعے انہوں نے عوام میں بڑھتے ہوئے خوف اور غیر محفوظ ماحول کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ احتجاج کی بڑی وجوہات میں حالیہ دنوں پیش آئے کچھ لرزہ خیز واقعات شامل ہیں، جن میں جیل میں ایک قیدی کی مشتبہ موت، نانپور کے چٹگوڑا گاؤں میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اس کے بعد بے رحمانہ قتل، اور دیگر سنگین وارداتیں شامل ہیں۔ ان واقعات نے پورے ضلع کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور عوام کے دلوں میں خوف و بےچینی پیدا کر دی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے ضلع کے مختلف اہم مقامات پر انسانی زنجیر بنا کر انتظامیہ کو متوجہ کرنے اور عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ، تمام مجرموں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، متاثرین کو انصاف دلایا جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے عوامی بیداری اور انتظامیہ کو جھنجھوڑنے کے مقصد سے مختلف اہم مقامات پر انسانی زنجیر بنائی۔ اور اپنی ناراضگی کا مظاہرہ کیا  مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ضلع انتظامیہ فوری طور پر ان مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے، متاثرین کو انصاف دلایا جائے، اور عام عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اس احتجاج میں راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ جناب ارجن رائے، راجد ضلع صدر سنیل کمار کشواہا۔ جلال الدین خان سمیت مقامی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔